بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی جبکہ سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی، سالانہ بنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران ماہانہ بنیادوں پرکمی جبکہ سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 10.898ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 14.9فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم9.483ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر2.3فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جون تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم11.157ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 9.285ٹریلین روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.207ٹریلین روپے کے مقابلہ میں 13.1فیصدزیادہ ہے۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر3.2فیصدکی کمی ہوئی ہے،جون تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کے کاروبارکوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 9.597ٹریلین روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔








