زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں جولائی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
پاکستان کے ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات پر1.098ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 23فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات کاحجم 894ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11فیصدکی نموہوئی،جون میں زرعی اورکیمیائی مصنوعات کی درآمدات کاحجم 988ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر1.098ارب ڈالرہوگیا۔واضح ہے کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کامجموعی درآمدی بل 6.940ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.837ارب ڈالرکے مقابلہ میں 18.9فیصدزیادہ ہے۔







