صدرفیصل آباد چیمبر کا موڈیز کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر قرار دینے کا خیر مقدم

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے

فیصل آباد۔ 25 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے موڈیز کی طرف سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو بہتر قرار دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی مالیاتی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ ضافہ ہوا ہے جس سے گورننس میں بہتری کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ میں بہتری سے معاشی استحکام کا پتہ چلتا ہے اور اس سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مددملے گی۔

مزید خبریں