اٹک ،ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطہ پوٹھوہار کیلئے ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

اٹک۔ 25 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطہ پوٹھوہار کیلئے ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی تعمیر کیلئے 70 فیصد سبسڈی کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ضلع اٹک میں منی ڈیمز کی الاٹمنٹ کیلئے کل 289 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 65 خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعے نکلے۔ ان میں سے تحصیل اٹک کے 13کاشتکار، فتح جنگ کے 16, تحصیل پنڈی گھیب کے 10 تحصیل جنڈ کے 23 اور تحصیل حسن ابدال کے 3 کاشتکار شامل ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت 3 سالوں میں راولپنڈی ڈویژن اور ضلع خوشاب کے لیے 600 منی ڈیمز 70 فیصد حکومتی سبسڈی پر تعمیر مکمل کی جائے گے۔فی منی ڈیم امدادی قیمت 17 لاکھ 50 ہزار ہے ۔خطہ پوٹھوہار زرعی ٹرانسفارمیشن پلان کے پہلے سال میں111 منی ڈیمز مکمل ہوچکے ہیں جن میں سے 49 منی ڈیمز ضلع اٹک میں تعمیر کیے گئے ہیں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اور قرعہ اندازی کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر پرویز سکندر نے قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کی ترقی و کاشتکار کی خوشحالی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

خطہ پوٹھوار میں کاشتکاروں کے لئے فصلوں کی آبپاشی ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے۔ اس لئے خطہ پوٹھوار میں منی ڈیمز کی تعمیر اس خطہ پوٹھوہار کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب زراعت کی ترقی و کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے تاریخ ساز اقدامات اٹھا رہی ہیں ۔ ان منی ڈیمز کی مدد سے بنجر زمینوں کو آباد کر کے قابل کاشت بنایا جا سکے گا۔ان ڈیمزکی مدد سے خطہ پوٹھوار میں ہائی ویلیو کراپس کو فروغ حاصل ہو گاجس سے کاشتکار خوشحال ہوں گے۔ قرعہ اندازی کی تقریب میں ریجنل منیجر پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ محمد عرفان مان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرعہ اندازی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیاگیا ہے۔کاشتکاروں کو چاہیے کہ اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر سائل کنزرویشن راولپنڈی عتیق الرحمن،ڈائریکٹر سوائل کنزرویش ڈاکٹر محمد عابد،ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی اطلاعات راولپنڈی ہارون احمد خان کے علاوہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور زمینداروں نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں