کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سیزن کے دوران 21.43فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار36.38فیصد اور پنجا ب میں 2.61فیصد بڑھی ہے۔
کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سیزن کے دوران 21.43فیصد اضافہ ہوا، پی سی جی اے

مزید خبریں
اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں رواں سیزن کے دوران 21.43فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار36.38فیصد اور پنجا ب میں 2.61فیصد بڑھی ہے۔
پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن(پی سی جی اے) کے اعدادوشمارکے مطابق 15 اگست تک کپاس کی مجموعی قومی پیداوار1.02ملین گانٹھوں تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ سیزن کے اسی عرصہ میں پیداوار کا حجم 8 لاکھ 39ہزار987گانٹھیں ریکارڈکیا گیا تھا ۔ اس طرح گزشتہ سیزن کے مقابلے میں کپاس کے حالیہ سیزن کے دوران 15 اگست تک کپاس کی ملکی پیداوار میں ایک لاکھ 80ہزار13 گانٹھوں یعنی 21.43فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں سال سندھ میں کپاس کی پیداوار36.38فیصد کی بڑھوتری سے گزشتہ سال کی پیداوار 4 لاکھ 83ہزار91 گانٹھوں کے مقابلے میں رواں سال 6 لاکھ 58ہزار847 گانٹھوں تک بڑھ گئی۔ پی سی جی اے کے مطابق حالیہ سیزن میں صوبہ پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 2.61فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور پیداوار کا حجم گزشتہ سال کی پیداوار3 لاکھ 69ہزار550 گانٹھوں کے مقابلے میں رواں سیزن میں 15 اگست تک 3 لاکھ 79ہزار211 گانٹھوں تک بڑھ گئی ۔ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں 25فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔








