روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.647ار ب ڈالر تک پہنچ گیا

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.647ار ب ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر کا حجم 13.647ار ب ڈالر تک پہنچ گیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداودشمارکے مطابق نومبر2020 سے لے کر جولائی 2026کے اختتام تک سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے ذریعے 13.647ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسا ل کیا ، صرف جولائی کے مہینے میں سمندر پار پاکستانیوں نے ان اکائونٹس کے ذریعے 282ملین ڈالر ملک ارسال کئے۔ اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک 2.15ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ نومبرمیں سمندر پار پاکستانیوں نے آر ڈی اے اکائونٹس کے ذریعے 91ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اعدادوشمار کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں نے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس میں مجموعی طور پر684ملین ڈالر، نیا پاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹ میں 1.316ارب ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 151ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

مزید خبریں