نیشنل بینک کے خالص منافع میں چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی

نیشنل بینک کے خالص منافع میں چھ ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے نصف میں بینک کو 32.47 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 42.66 ارب روپے کے مقابلہ میں 24 فیصد کم ہے،

اس مدت میں بینک کی حصص آمدنی 15.27 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 20.05 روپے تھی،اس مدت میں بینک نے ٹیکسوں کی مد میں 35.48 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔اعدادوشمار کے مطابق کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کو 16.34 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جبکہ فی حصص آمدنی 7.68 روپے ریکارڈ کی گئی۔