محکمہ زراعت نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں
محکمہ زراعت نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
ملتان۔ 27 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کماد کی ستمبرکاشت کے لیے موزوں وقت یکم ستمبر سے30ستمبر ہے۔ کماد کی کاشت کے لیے میرااور بھاری میرازمین موزوں ہے جس میں پانی کا نکاس بہتر ہو اور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدارمیں پایا جاتا ہوتاہم کماد کو ہلکی اورکمزورزمین میں بھی مناسب دیکھ بھال سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔ سیم اورتھور والی زمین کما کی کاشت کے لیے موزوں نہیں۔
گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتی ہیں اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا بہت ضرروی ہے۔ کماد کی کاشت کے لیے زمین نرم، بھربھری اور ہموار کریں اور زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں جبکہ زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنی چاہیے۔
روٹاویٹراوردو دفعہ چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ چلا کر عام ہل اور سہاگہ سے زمین تیار کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ ستمبر کاشت کیلئے درمیانی اور پچھیتی پکنے والی اقسام بہتررہتی ہیں۔ان میں سےدریائی اوراس سے ملحقہ علاقوں کیلئے کماد کی منظور شدہ اقسام سی پی 400-77، سی پی ایف237،ایس پی ایف 213اور ایچ ایس ایف 240ہیں۔
دیگر علاقوں کے لییدرج بالا اقسام کے علاوہ سی پی ایف 246،سی پی ایف247، سی پی ایف248 اور سی پی ایف249 بھی کاشت کی جا سکتی ہیں۔ ایس پی ایف234 صرف جنوبی پنجاب یعنی دریائی علاقوں کے علاوہ راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ا ضلاع کے لیے موزوں ترین قسم ہے۔








