محکمہ زراعت پنجاب نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کماد کی ستمبر کاشت کے لیے موزوں وقت یکم ستمبر سے 30ستمبر ہے
محکمہ زراعت پنجاب نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
لاہور۔27اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے ستمبر کاشتہ کماد بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کماد کی ستمبر کاشت کے لیے موزوں وقت یکم ستمبر سے 30ستمبر ہے،کماد کی کاشت کے لیے میرا اور بھاری میرا زمین موزوں ہے جس میں پانی کا نکاس بہتراور نامیاتی مادہ بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہوتاہم کماد کو ہلکی اور کمزور زمین میں بھی مناسب دیکھ بھال سے کاشت کیا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق سیم اور تھور والی زمین کما کی کاشت کے لیے موزوں نہیں، گنے کی جڑیں زمین کے اندر کافی گہرائی تک جاتی ہیں ،اس لیے کم از کم ایک فٹ گہرائی تک زمین کا تیار ہونا بہت ضرروی ہے۔ کاشتکارکماد کی کاشت کے لیے زمین نرم،بھربھری اور ہموار کریں ،زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں جبکہ زمین کی تیاری سے پہلے اچھی طرح گلی سڑی گوبر کی کھاد ڈالنی چاہیے۔اسی طرح روٹاویٹراوردو دفعہ چزل ہل ایک دوسرے کے مخالف رخ چلا کر عام ہل اور سہاگہ سے زمین تیار کریں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ستمبر کاشت کیلئے درمیانی اور پچھیتی پکنے والی اقسام بہتر رہتی ہیں،ان میں سے دریائی اور اس سے ملحقہ علاقوں کیلئے کماد کی منظور شدہ اقسام سی پی 77-400، سی پی ایف237،ایس پی ایف 213اور ایچ ایس ایف 240ہیں۔ دیگر علاقوں کے لییدرج بالا اقسام کے علاوہ سی پی ایف 246،سی پی ایف247، سی پی ایف248 اور سی پی ایف249 بھی کاشت کی جا سکتی ہیں۔اسی طرح ایس پی ایف234 صرف جنوبی پنجاب یعنی دریائی علاقوں کے علاوہ راجن پور، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ا ضلاع کے لیے موزوں ترین قسم ہے۔








