حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل و الیکشن 2026-28ء کے ریٹرننگ آفیسر فرقان احمد لودھی نے کہا ہے کہ مجلسِ عاملہ کی 20 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے ہیں
حیدرآباد چیمبر کی 20 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے

مزید خبریں
حیدرآباد۔ 27 اگست (اے پی پی):حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سیکرٹری جنرل و الیکشن 2026-28ء کے ریٹرننگ آفیسر فرقان احمد لودھی نے کہا ہے کہ مجلسِ عاملہ کی 20 نشستوں کے لیے 21 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ ایک اعلامیے میں انہوں نے بتایا کہ مجلسِ عاملہ کے موجودہ اراکین اپنی قانونی مدت مکمل ہونے پر 30 ستمبر 2026ء کو سبکدوش ہوجائیں گے۔ الیکشن کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں سکند علی راجپوت، محمد نعیم شیخ، نارومل، محمد عارف میمن، ظہیرالدین صدیقی، عبدالجبار راجپوت، شیخ احمد حسین
محمد فیصل خلجی، حسین معیز عباس، محمد فہد میاں، فراز احمد، محمد ایوب شیخ، سید فراز علی شاہ، عرفان عاربیانی، مسرور اقبال، محمد اسماعیل فاروق نامی، کشور کمار بھاٹیا، محمد کاشف شیخ، ندیم احمد صدیقی، محمد اسلم میمن اور محمد فاروق شیخانی شامل ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تمام 20 نشستوں کے لیے انتخابات 19 ستمبر 2026ء کو ہوں گے۔








