پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22.587 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 81.7 ملین ڈالر کے اضافے سے 22.587 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 81.7 ملین ڈالر کے اضافے سے 22.587 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا کہ 21 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتہ کے اختتام پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود زر مبادلہ ذخائر 17.098 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔زیرجائزہ ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر بھی 64.7 ملین ڈالر بڑھ کر 5.4889 ارب ڈالر ہوگئے۔گزشتہ ہفتے یعنی 13 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22.506 ارب ڈالر تھے، ان میں سے 17.0819 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5.424 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔