ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ، گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ

ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی ، گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):ملک میں خام تیل کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ گیس کی پیداوارمیں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67556بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدکم ہے، پیوستہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68253بیرل ریکارڈکی گئی تھی،اسی طرح 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3027ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2995ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،

اعدادوشمارکے مطابق 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار32992بیرل،پی پی ایل 12353بیرل،پی اوایل 4127بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار920بیرل ریکارڈکی گئی ، اسی طرح 23اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار625ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 597ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس اوسط یومیہ پیداوار921ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

مزید خبریں