محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کامشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرسکتے ہیں
کاشتکاروں کو سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کامشورہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 28 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سونف کی کاشت ستمبرمیں مکمل کرنے کامشورہ دیا ہے اور کہاہے کہ کاشتکار سونف کی کاشت ستمبر کے آغاز سے شروع کرکے ستمبر کے آخر تک مکمل کرسکتے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے بتایاکہ سونف موسم سرما کی ایک اہم فصل ہے اس کی کاشت کیلئے چکنی مٹی والی ذرخیز زمین شاندار نتائج کی حامل ہوتی ہے لہٰذا اسے سیلاب زدہ علاقوں کی زمینوں میں پانی کے بغیر بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سونف کی کاشت سے قبل 3سے4 مرتبہ ہل چلا کرزمین کو نرم و ہموار کرلیں اس کے بعد فی ایکڑ زمین میں 10سے12 گڈے گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح مکس کردیا جائے تا کہ زمین کی ذرخیزی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایاکہ فی ایکڑ 4سے 5 کلوگرام بیج کااستعمال انتہائی موزوں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سونف کو وٹیں بنا کر چھٹے کے ذریعے کاشت کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔








