ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 66 ہزار 1 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,543 روپے کمی کے بعد 401,179 روپے سے کم ہو کر 399,636 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 367,760 روپے سے کم ہو کر 366,346 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے اضافے کے بعد 7,179 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 57 روپے اضافے کے بعد 6,154 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,454 ڈالر سے کم ہو کر 4,436 ڈالر ہو گئی۔








