فیصل آباد،کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کے زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت

ڈائریکٹرنظامت زرعی اطلاعات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے

فیصل آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈائریکٹرنظامت زرعی اطلاعات ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کوایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں کپاس کی فصل تیزی سے تکمیل کے مراحل میں ہے جس پر مختلف بیماریاں بھی حملہ آور ہو سکتی ہیں لہٰذا کپاس کی فصل کو وائرس کے حملے سے بچانے کے لئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کی جائے اور اگر کیڑوں کاحملہ نقصان کی معاشی حد تک ہو تو محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف یا زرعی ماہرین کی مشاورت سے مناسب زہروں کاسپرے بھی کیاجائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکار زرعی ماہرین کی مشاورت سے بدل بدل کر زہروں کا سپرے کریں تاکہ ایک ہی زہر کے سپرے سے کھیتوں میں قوت مزاحمت پیدانہ ہوسکے نیز اندھادھند سپرے کرنے سے بھی اجتناب کیاجائے اور سپرے کے وقت حفاظتی اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی سنگین نقصان سے بچا جاسکے

 

مزید خبریں