محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ ماہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھجور کے درختوں پر لگنے والے پھول کے باعث ستمبرکے آغاز میں کھجور کاپھل پکنا شروع ہو جاتاہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال تک کیلئے بھی ذخیرہ کیاجاسکتاہے
کھجور کاپھل ستمبرمیں پک کر تیار ہو جائیگا، جدید ٹیکنالوجی سے کھجور کو10سال کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتاہے،عدیل احمد

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 31 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت کے ماہرین نے کہا کہ ماہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھجور کے درختوں پر لگنے والے پھول کے باعث ستمبرکے آغاز میں کھجور کاپھل پکنا شروع ہو جاتاہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال تک کیلئے بھی ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔
ڈپٹی دائریکٹر محکمہ زراعت عدیل احمد نے بتایاکہ کھجور موسم گرما میں پک کر تیار ہوتی ہے اور جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاہے توں توں کھجور جلد سے جلد پک کر تیار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور ایک ایسا انمول تحفہ ہے جسے خشک کرکے بھی کئی سالوں کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کھجور کی افادیت اپنی جگہ جبکہ کھجور کے درخت بھی بہت اہم خواص کے حامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کھجور کے تنے میں گھاؤ لگایاجائے تو اس سے انتہائی لذیز اور خوشبودار مواد برآمد ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسے عموماً اس وقت پیاجاتاہے جب اسے نکالاجائے۔انہوں نے کہاکہ کھجور کے پیڑ سے نکلنے والے گوند کو بیرونی چوٹوں کیلئے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ گھٹنے پر بیرونی چوٹ کیلئے استعمال کی صورت میں بھی زبردست افاقہ حاصل ہوسکتاہے۔








