ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 3 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے کمی کے بعد 399,636 روپے سے کم ہو کر 398,950 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 366,346 روپے سے کم ہو کر 365,717 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7,129 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6,111 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,436 ڈالر سے کم ہو کر 4,428 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں