بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان ،سونے وزرعی اجناس میں کمی ہوئی،رپورٹ
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان ،سونے وزرعی اجناس میں کمی ہوئی،رپورٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کوخام تیل کی قیمتوں میں ملاجلارحجان رہا جبکہ سونے اورزرعی اجناس میں کمی ریکارڈکی گئی۔بلوم برگ رپورٹ کے مطابق ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 0.10ڈالر کم ہوکر 90.12 ڈالرفی بیرل اوربرینٹ نارتھ سی کروڈ کے تحت مستقبل کے سودے 0.17ڈالرکے اضافے سے 94.82ڈالرفی بیرل طے پائے۔
عرب لائیٹ 0.64ڈالر اضافے سے 86.02ڈالرجبکہ کویت ایکسپورٹ بلینڈ کی قیمت 2.21ڈالر بڑھ کر 89.65ڈالر فی بیرل ہوگئی۔سونے کی قیمت 2.41ڈالر کمی کے بعد4326.41ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 0.74ڈالر کم ہوکر 64.63ڈالرہوگئی۔گندم کی فی بشل قیمت 14ڈالرکی کمی کے بعد768.50ڈالرہوگئی جبکہ مکئی کی قیمت میں 8ڈالرتک کمی ریکارڈکی گئی۔








