فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیاز کی پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد،کاشتکاروں کو پیاز کی پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 02 ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پیاز کی پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد عدیل احمد نے کہا ہے کہ کاشتکار ایسی اقسام کاشت کریں جو مختلف بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی حامل ہوں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے نیزپیاز کی کاشت کےلئے ایسی زمین کا انتخاب کرناچاہیے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پیاز کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے اچھی طرح زمین میں مکس کرنے کے بعد کھیت کی آبپاشی کردیں اور وتر آنے پر 2 سے3مرتبہ ہل اور سہاگہ چلا کر اسے چھوڑ دیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ پیاز کی کاشت کےلئے 3سے4 کلو گرام فی ایکڑ بیج ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں