ملک بھر میں سونے کی قیمت 11,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں11,300 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 11,300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11,300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,688 روپے کمی کے بعد 398,950 روپے سے کم ہو کر 389,262 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 365,717 روپے سے کم ہو کر 356,836 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیاکہ فی تولہ چاندی کی قیمت کی قیمت 270 روپے کمی کے بعد 6,859 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 231 روپے کمی کے بعد 5,880 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,428 ڈالر سے کم ہو کر 4,315 ڈالر ہو گئی۔








