کاشتکار آلو کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت15 ستمبر سے20 اکتوبر تک کرسکتے ہیں۔
کاشتکار آلو کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت15 ستمبر سے20 اکتوبر تک کرسکتے ہیں، محکمہ زراعت سمبڑیال

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 03 ستمبر (اے پی پی):کاشتکار آلو کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے کاشت15 ستمبر سے20 اکتوبر تک کرسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے آج جمعرات کو کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسم خزاں اور بہار میں آلو کی 2فصلیں کاشت کی جاتی ہیں، آلو کی بہترین کاشت اور اچھی فصل کے حصول کیلئے 28 سے32 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت انتہائی موزوں ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم خزاں میں کاشتہ فصل کی برداشت جنوری میں کی جاتی ہے اور بیج والی فصل کو 10 اکتوبر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آلو کی کاشت کیلئے 1200 سے 1500کلو گرام فی ایکڑ تصدیق شدہ بیج استعمال کرنا چاہیے اور بیج کو کاشت سے کم از کم 10 دن پہلے نکال کر خشک جگہ پر پھیلا دیناچاہیے تاکہ خوابیدگی کی حالت میں موجود بیج اپنے آ پ کو موسمی حالات اور درجہ حرات کے مطابق ڈھال لے۔ انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد سفید، فیصل آباد سرخ، ڈیزائری، کارڈینل، ڈایامینٹ، ایس ایچ 5 نامی اقسام شاندار پیداوار کی حامل ہیں،کاشتکار زمین کی تیاری، بیج کی مقررہ مقداراور کھادوں کے بارے میں ماہرین زراعت کی مشاورت کے مطابق یقینی بنائیں تاکہ زیادہ پیداوار حاصل ہو سکے۔








