بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جبکہ سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جبکہ سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے اکتوبر کے لئے معاہدے 0.94 ڈالر کی کمی سے 90.07 ڈالر فی بیرل اور برینٹ کروڈ کے نومبر میں ترسیل کے معاہدے 1.04 ڈالر کی کمی سے 94.59 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سونے کے نرخ 60.60 ڈالر کے اضافے سے 4475.20 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ ایک ڈالر اضافے کے ساتھ 66.47 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے تاہم اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 3.50 ڈالر کی کمی سے 540.00 ڈالر فی بشل اور گندم کے دسمبر کے لئے معاہدے 2.50 ڈالر کی کمی سے 771.50 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔







