ملکی برآمدات ،درآمدات اورتجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

ملکی برآمدات ،درآمدات اورتجارتی خسارہ میں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملکی برآمدات ،درآمدات اورتجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 5.459ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.10ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،اگست میں ملکی برآمدات کاحجم 2.508ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے 2.951ارب ڈالرکے مقابلہ میں 15فیصدکم اور گزشتہ سال اگست کے 2.416ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 12.575ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.125ارب ڈالرکے مقابلہ میں 13فیصدزیادہ ہے۔ اگست میں پاکستان کادرآمدی بل 5.678ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے 6.898ارب ڈالرکے مقابلہ میں 18فیصدکم اور گزشتہ سال اگست کے 5.288ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کاتجارتی خسارہ 7.116ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.025ارب ڈالرکے مقابلہ میں 18فیصدزیادہ ہے۔ اگست میں ملک کے تجارتی خسارہ کاحجم 3.170ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی کے 3.947ارب ڈالرکے مقابلہ میں 20فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے 2.872ارب ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔