پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کی ہینان یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے جیو-اسٹیپ انٹرنیشنل سمر اسکول میں
بارانی زرعی یونیورسٹی کی پاک چین علمی و سائنسی شراکت داری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

مزید خبریں
راولپنڈی ۔3ستمبر (اے پی پی):پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی فیکلٹی آف ایگریکلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے چین کی ہینان یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے جیو-اسٹیپ انٹرنیشنل سمر اسکول میں کامیاب شرکت کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان علمی و سائنسی تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔ بین الاقوامی سمر اسکول میں 50 شرکاء نے شرکت کی، جن میں 26 بین الاقوامی شرکاء بھی شامل تھے، جس نے علمی تبادلے، سائنسی مباحثے اور بین الثقافتی تجربات کے لیے ایک اہم اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر اقبال، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے ایک اہم علمی لیکچر دیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستان کے خشک اور نیم خشک علاقوں میں سمارٹ سینسنگ، پریسیژن اریگیشن، پریسیژن ایگریکلچر اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والی زرعی کاشتکاری کے حوالے سے ملکی تجربات، جدید اقدامات اور اختراعات کو اجاگر کیا۔بارانی یونیورسٹی کے طلباء نے بھی سمر اسکول کے دوران علمی سرگرمیوں اور پریزنٹیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔ طلباء نے اسٹوڈنٹ پریزنٹیشن مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے بین الاقوامی فورم پر یونیورسٹی کے لیے ایک نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ یہ کامیابی بارانی یونیورسٹی کی بین الاقوامی علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی شمولیت، طلباء کی صلاحیتوں اور پاکستان و چین کے درمیان زرعی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی عکاس ہے۔








