ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.527 ارب ڈالر ہوگئے

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.527 ارب ڈالر ہوگئے

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.527 ارب ڈالر ہو گئے۔ جمعرات کو اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق 28 اگست 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 17.117 ارب ڈالر ہوگئے تاہم کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 79 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 5.41 ارب ڈالر رہ گئے،

اس طرح زیرجائزہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22.527 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔رپورٹ کے مطابق 21 اگست 2026 کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب 587 ملین ڈالر تھے، ان میں سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 17 ارب 98.5 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 488.9 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔