میٹکو فوڈز کے سالانہ منافع میں 36 فیصد اضافہ

میٹکو فوڈز کے سالانہ منافع میں 36 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):میٹکو فوڈز کے سالانہ منافع میں 36 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران میٹکو فوڈز کا منافع بڑھ کر 565 ملین روپے ہو گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے لئے کمپنی کو 415 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران میٹکو فوڈز کے منافع میں 150ملین روپے یعنی 36.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں