ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.65فیصداورسالانہ بنیادوں پر8.35فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.65فیصد،سالانہ بنیادوں پر8.35فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.65فیصداورسالانہ بنیادوں پر8.35فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق3ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 363.42پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ میں 361.07پوائنٹس تھا،گزشتہ ہفتہ کے دوران روزمرہ استعمال کی 7اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 17اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 2.54فیصد،دال مونگ 0.69فیصد،ایل پی جی 0.45فیصد،چینی 0.18فیصد،انڈے 0.11فیصد،دال چنا0.06فیصد اورگڑکی قیمت میں 0.05فیصدکی کمی ہوئی،اس کے برعکس پیاز کی قیمت میں 26.30فیصد،ٹماٹر2.55فیصد،آلو0.96فیصد،پیٹرول 0.90فیصد، آٹا0.88فیصد،چکن 0.85فیصد،دال ماش0.67فیصد،
لہسن 0.18فیصد،سرسوں کاتیل 0.13فیصد اورڈیزل کی قیمت میں 0.09فیصدکا اضافہ ہوا، سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.91فیصدکااضافہ ہوا،17733روپے سے لیکر22888روپے،22889روپے سے لیکر29517روپے،29518روپے سے لیکر44175اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.81فیصد،0.73فیصد،0.68فیصد اور0.58فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا،صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاءکی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔








