مویشی پال حضرات جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کےلئے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں، ڈاکٹر محمد افضل

مویشی پال حضرات جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے کےلئے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں، ڈاکٹر محمد افضل

سیالکوٹ ۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیوسٹاک سمبڑیال ڈاکٹر محمد افضل نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کےلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کریں۔انہوں نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ مویشی پال حضرات اپنے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں اورانہیں جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ فروری اور مارچ میں گل گھوٹو،اگست ستمبر میں بلیک کوارٹر(چوڑے مار)،انتڑیوں کے زہر کے لئے پہلا ٹیکہ دسمبر سے جنوری، دوسرا ٹیکہ اپریل سے جون میں لگوایا جاتا ہے، پی پی آر(کاٹا) اکتوبر سے نومبر اور پلورونمونیا کا حفاظتی ٹیکہ فروری، مارچ میں لگوایا جاتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ اسی طرح پرندوں میں رانی کھیت کا پہلا ٹیکہ اگست ستمبر،دوسرا اکتوبر نومبر، تیسرا دسمبر جنوری اور چوتھا فروری سے جون کے دوران لگایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات جانوروں کو گل گھوٹو کا حفاظتی ٹیکہ گوشت میں گہرا لگوئیں۔

مزید خبریں