سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ،آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 3،600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے جبکہ 22 قیراط …

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):سونے کی قیمت میں 3600 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے ۔آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 3،600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 536 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 122 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 875 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہو کر فی اونس 4430 ڈالر ہو گئی ہے۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کی کمی سے 7098 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 54 روپے کی کمی سے 6085 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں 0.63 ڈالر کی کمی ہوئی اور چاندی کی فی اونس قیمت 66.19 ڈالر ہوگئی۔