بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی منڈیوں میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پیرکوامریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.27ڈالرکے اضافہ کے بعد92.75ڈالرجبکہ برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.34ڈالرکے اضافہ کے بعد97.62ڈالرفی بیرل میں طے پائے،سونے کی قیمت میں 37.12ڈالرکی کمی کے بعد4393ڈالرفی اونس اورچاندی کی قیمت 0.54ڈالرکی کمی کے بعد66.21ڈالرفی اونس ہوگئی۔زرعی اجناس کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈکی گئی،گندم کے مستقبل کے سودے 20.25ڈالرکی کمی کے بعد734ڈالرکی بشل اورمکئی کی قیمت 4ڈالرکی کمی کے بعد536.75ڈالرہوگئی،کاٹن کی قیمت میں 0.12ڈالرکی کمی ریکارڈکی گئی۔