فیصل آباد، کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت فوری شروع کر نے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اکتوبر کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپغول کی کاشت کے لئے ستمبر انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و …

فیصل آباد۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نے کاشتکاروں کو اسپغول کی کاشت فوری طورپر شروع کرکے اکتوبر کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپغول کی کاشت کے لئے ستمبر انتہائی موزوں ہوتاہے تاہم اس کی کاشت وسط اکتوبرتک مکمل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپغول کو ہلکی زمین اور گرم مرطوب آب و ہوا میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیاجا سکتاہے۔ اسپغول کے بیج بہت سی بیماریوں کے تدارک کےلئے استعمال کئے جاتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور ان میں پایاجانے والا تیل شریانوں کو سکڑنے اور تنگ ہونے سے بچانے کے علاوہ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ اسپغول معدے کے السر اور بواسیر کا انتہائی شافی علاج ہے جبکہ تشنگی اور گرمی دور کرنے کے لئے بھی سود مند ثابت ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار اسپغول کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کی غرض سے 3سے4 مرتبہ ہل چلائیں اور پھرسہاگہ پھیر کر زمین کوباریک کر لیں۔ انہوں نے کہاکہ گوبر کی گلی سڑی کھاد 5سے 6گڈے فی ایکڑ ڈالنے سے بھی شاندار فصل حاصل ہوسکتی ہے۔