ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68697بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67556بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 31اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار68697بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں دوفیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار67556بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق 31اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3088ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3027ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی، اعدادوشمارکے مطابق 31اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33608بیرل،پی پی ایل12389بیرل، پی اوایل 4208بیرل اورماڑی گیس کمپنی کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1551بیرل ریکارڈکی گئی،

اسی طرح 31اگست کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار623ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 580ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 49ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی کمپنی کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار966ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔