ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ، فی تولہ 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 686 روپے اضافے کے بعد 396,207 روپے سے بڑھ کر 396,893 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 363,202 روپے سے بڑھ کر 363,880 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 72 روپے اضافے کے بعد 7,141 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 62 روپے اضافے کے بعد 6,122 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,396 ڈالر سے بڑھ کر 4,404 ڈالر ہو گئی۔