بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کی ٹیم نے گوادر میں مختلف میڈیکل مراکز اور لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر واحد بخش بلوچ کی سربراہی میں ٹیم نے رحیم میڈیکل سینٹر، الشفا، چاند لیبارٹری اور تشیر لیبارٹری کا دورہ کیا
اے پی اے بلوچستان کا گوادر میں مختلف میڈیکل مراکز اور لیبارٹریوں کا معائنہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کی ٹیم نے گوادر میں مختلف میڈیکل مراکز اور لیبارٹریوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر واحد بخش بلوچ کی سربراہی میں ٹیم نے رحیم میڈیکل سینٹر، الشفا، چاند لیبارٹری اور تشیر لیبارٹری کا دورہ کیا۔
ترجمان محکمہ موحولیات کے مطابق معائنے کے دوران طبی و حیاتیاتی فضلے کی مناسب علیحدگی، محفوظ ذخیرہ، ہینڈلنگ اور تلفی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
متعلقہ عملے کو طبی فضلے کے مناسب انتظام اور حفاظتی لباس (پی پی ای) کے لازمی استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ای پی اے ٹیم نے واضح کیا کہ ضوابط پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آئندہ بھی فالو اَپ معائنے جاری رکھے جائیں گے۔








