پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں بنیادی ریسکیو اور فائر فائٹنگ ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا
اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں بنیادی ریسکیو اور فائر فائٹنگ تربیتی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں بنیادی ریسکیو اور فائر فائٹنگ ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب سول ڈیفنس آفس لاہور کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس لازمی تربیتی سیشن کا مقصد او پی سی کے افسران و اہلکاروں کو ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے، ابتدائی ریسکیو اقدامات اور آگ بجھانے کے بنیادی طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔
تربیتی سیشن کے دوران لیکچر سیشن اور عملی تربیتی مظاہرہ منعقد کیا گیا، جس میں او پی سی ہیڈ آفس اور فسیلیٹیشن سینٹرز کے نامزد افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔تربیت کے دوران شرکاء کو ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، ریسکیو کے بنیادی اصولوں اور فائر فائٹنگ کے عملی طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔








