ایف آئی اے فیصل آباد نے زیر حراست تشدد و ہلاکت کیس میں 5 نامزد ملزم پولیس افسران گرفتار کرلئے

ایف آئی اے فیصل آباد نے زیر حراست تشدد و ہلاکت کیس میں 5 نامزد ملزم پولیس افسران گرفتار کرلئے، زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے

فیصل آباد۔ 09 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے فیصل آباد نے زیر حراست تشدد و ہلاکت کیس میں 5 نامزد ملزم پولیس افسران گرفتار کرلئے، زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے، ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کے ساہیوال سرکل نے کارروائی کرکے زیر حراست تشدد و ہلاکت کیس میں 5 نامزد ملزم پولیس افسران نذر عباس سب انسپکٹر، عظمت علی ایس ایچ او، رائے منظور سب انسپکٹر، سیف اللہ محرر اور عرفان علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار کرلئے۔حکام نے بتایا کہ کہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکڑ عثمان انور کی ہدایات، ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون ثاقب سلطان کی نگرانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال محمد ہاشم رضا کی سربراہی میں ایف آئی اے ساہیوال سرکل ٹیم نے FIR No. 07/2026 میں اہم کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس اوکاڑہ کے نامزد پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں نذر عباس SI، عظمت علی SHO/SI، رائے منظور SI، سیف اللہ محرر اور عرفان علی ASI شامل ہیں۔مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302، 34، 109 اور 201 اور Torture and Custodial Death (Prevention and Punishment) Act, 2022 کی دفعہ 9 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی تفصیلی انکوائری کے دوران زیرِ حراست شخص پر مبینہ تشدد، دورانِ حراست ہلاکت اور شواہد کو مبینہ طور پر چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے، جس کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور کیس کی مزید تفتیش و قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید خبریں