اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سینٹر ماڈل ٹائون کے ایس سی او عثمان کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن عبدالوہاب کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور نے شہری کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا۔
اینٹی کرپشن نے لینڈ ریکارڈ سینٹر ماڈل ٹائون کے ایس سی او کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سینٹر ماڈل ٹائون کے ایس سی او عثمان کو شہری سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان اینٹی کرپشن عبدالوہاب کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور نے شہری کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لینڈ ریکارڈ سینٹر ماڈل ٹائون میں تعینات ایس سی او عثمان فردِ ملکیت کے اجرا کے لیے شہری سے رشوت طلب کر رہا ہے۔شکایت موصول ہونے پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ منصوبہ بندی کے تحت ٹریپ ریڈ کیا۔ کارروائی کے دوران ایس سی او عثمان کو شہری سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے ملزم کے قبضے سے موقع پر نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔ کارروائی کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ قانون کے مطابق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے کہاہے کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے عوض شہریوں سے رشوت طلب کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔








