اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور روزگار کے شعبوں میں مختلف اہم اقدامات جاری ہیں۔
اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور روزگار کے شعبوں میں مختلف اہم اقدامات جاری

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے صحت اور روزگار کے شعبوں میں مختلف اہم اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں مقامی آبادی کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے زرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران فوجی فاؤنڈیشن اور اٹک سیمنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے علاقے کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو خصوصی طور پر سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹک سیمنٹ، جو فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ادارہ ہے، مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر اٹک سیمنٹ کے زیر اہتمام قائم سلائی کڑھائی تربیتی مرکز کا بھی افتتاح کیا جہاں 20 مقامی خواتین کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ تربیت کی تکمیل پر خواتین کو سلائی مشینیں بطور تحفہ فراہم کی جائیں گی تا کہ وہ اپنے گھروں سے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی مرکز کی خواتین نے فوجی فاؤنڈیشن اور اٹک سیمنٹ کے اس اقدام کو بھر پور سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے قبل ایسی مواقع اور سہولیات میسر نہیں تھیں، جبکہ اٹک سیمنٹ نے انہیں ہنر سیکھنے، خود روزگار حاصل کرنے اور اپنے خاندانوں کی معاشی معاونت کا ایک باعزت موقع فراہم کیا ہے۔ اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ ، فوجی فاؤنڈیشن کی فلاحی سوچ کے تحت، مقامی کمیونٹی کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے CSR اقدامات آئندہ بھی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔








