گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےسلمان خیل قوم کے وفد کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں سلمان خیل قوم کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جانان خان سلمان خیل ، سردار خان سلیمان خیل ، انور خان سلیمان خیل شامل تھے۔

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں سلمان خیل قوم کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں جانان خان سلمان خیل ، سردار خان سلیمان خیل ، انور خان سلیمان خیل شامل تھے۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفد نے گورنر کو سلیمان خیل قوم کو آبائی علاقے گل کچ زرملن کے علاؤہ پنجاب اورکراچی ،سندھ میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ضم اضلاع کے باسیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان خیل پر امن قوم ہے زرمیلن اور گل کچھ کے علاقہ میں وفاقی محکمہ جات اور صوبائی محکمہ جات سے متعلق مسائل کے حل کے لیئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب آور سندھ میں سلمان خیل قوم کو مسائل کے حوالہ سے ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے پشتون جرگہ کی تجویز پر بھی کام کیا جارہا ہے میں بطور گورنر ملک بھر میں اپنے صوبہ کے پر امن محب وطن قبائل کے وکیل کا کردار ادا کروںگا۔وفد نے مسائل کے حل کے حوالہ سے فوری اقدامات اور جرگہ کے حوالہ سے گورنر کے موقف پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

مزید خبریں