حمود الرحمٰن نے بلوچستان میں خدمات کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی میں قابل قدر کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے سبکدوش ہوکر پنجاب تبادلہ ہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے افسر حمود الرحمٰن کی بلوچستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے سبکدوش ہوکر پنجاب تبادلہ ہونے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے افسر حمود الرحمٰن کی بلوچستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں یادگاری شیلڈ پیش کی۔ حمود الرحمٰن نے بلوچستان میں اپنی تعیناتی کے دوران مختلف تفویض کردہ ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، انتظامی امور میں مؤثر کردار اور ذمہ داریوں کی ذمہ دارانہ انجام دہی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حمود الرحمٰن نے بلوچستان میں خدمات کے دوران سرکاری امور کی انجام دہی میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ افسران کی پیشہ ورانہ قابلیت، محنت اور ذمہ داری کا احساس انتظامی نظام کی بہتری اور عوامی خدمت کے عمل کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے حمود الرحمٰن کے لیے پنجاب میں نئی ذمہ داریوں پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پر حمود الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خدمات انجام دینا ان کے لیے ایک اہم اور یادگار پیشہ ورانہ تجربہ رہا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے انتظامی امور میں فراہم کردہ معاونت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سرپرستی میں انہیں اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دینے کا بھرپور موقع ملا حمود الرحمٰن نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان میں تعیناتی کے دوران حاصل ہونے والا تجربہ ان کے پیشہ ورانہ سفر کا اہم حصہ رہے گا۔

مزید خبریں