محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے۔
کاشتکار دالوں کی برداشت صحیح وقت پر کریں ،محکمہ زراعت سیالکوٹ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10ستمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو دالوں کی برداشت کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیرپر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)سیالکوٹ سجاد حیدر نے”اے پی پی“کوبتایا کہ فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی90فیصد پھلیاں پک کر تیارہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ پھلیوں کو چھوٹی ڈھیریوں کی صورت میں 2سے3دن تک دھوپ میں خشک کرنے اور فصل کی گہائی کے لئے صاف جگہ کاانتخاب کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکاشتکاروں کو دالوں کی برداشت میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔








