پاور سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 363 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پاور سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 363 فیصد کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاور سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 363 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاور سیمنٹ کا منافع 3.78 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال کے دوران پاور سیمنٹ کو 815 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح 30 جوم 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مقابلہ میں 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران پاور سیمنٹ کے منافع میں 2.965 ارب روپے یعنی 363 فیصد کی نمایا ں بڑھو تری ریکارڈ کی گئی ہے۔







