سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر13.5فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سعودی عرب،یواے ای اور دیگر خلیجی ممالک سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر13.5فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر13.5فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک(بحرین،کویت،قطر،اومان) سے ترسیلات زرکاحجم 3.94 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.468 ارب ڈالر کے مقابلے میں 13.5 فیصد زیادہ ہیں۔
جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں میں سعودی عرب سے 1.787 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 1.487 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 663 ملین ڈالر پاکستان منتقل کیے گئے گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سعودی عرب سے 1.560 ارب ڈالر، یو اے ای سے 1.308 ارب ڈالر اور دیگر خلیجی ممالک سے 600 ملین ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2026 میں سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک سے مجموعی طور پر 1.950 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 15.8فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اگست میں ان ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 1.684 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، تاہم ماہانہ بنیاد پر ان ممالک سے ترسیلات میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ جولائی 2026 میں سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر جی سی سی ممالک سے مجموعی طور پر 1.987 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے جو اگست میں کم ہو کر 1.950 ارب ڈالر رہ گئے۔







