پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی مندی کارحجان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 3078.55پوائنٹس کی کمی کے بعد168565.04پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،58کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،406کی قیمتوں میں کمی اور105کی قیمتوںمیں استحکام رہا،
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی مندی کارحجان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 3078.55پوائنٹس کی کمی کے بعد168565.04پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،58کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،406کی قیمتوں میں کمی اور105کی قیمتوںمیں استحکام رہا،
مجموعی طورپر628.67ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 27.016ارب روپے تھی،کے ایس ای30انڈیکس 925.01 پوائنٹس کی کمی کے بعد50247.11 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 5220.45پوائنٹس کی کمی کے بعد239393.53پوائنٹس پربندہوا،فیوچرٹریڈنگ کے تحت 8.95ارب روپے کے سودے طے پائے،سینرجیکوپاکستان کے 99405516 حصص ،تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ 40989352 حصص اور میڈیاٹائمزلمیٹڈ کے 29478820 حصص کالین دین ہوا،چناب لمیٹڈ ،پاپولراسلامک مضاربہ اورشادمان کاٹن ملز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔








