سیمنٹ سازکمپنیوں کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13.2فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمع کردہ مالیاتی اعداد و شمار اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال 2026کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈسیمنٹ سازکمپنیوں کو137.99ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2025کے مقابلہ میں 13.2فیصدزیادہ ہے۔
سیمنٹ سازکمپنیوں کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13.2فیصدکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):سیمنٹ سازکمپنیوں کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر13.2فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمع کردہ مالیاتی اعداد و شمار اور عارف حبیب ریسرچ کے مطابق مالی سال 2026کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈسیمنٹ سازکمپنیوں کو137.99ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2025کے مقابلہ میں 13.2فیصدزیادہ ہے۔
مالی سال 2025میں سیمنٹ سازکمپنیوں کو تقریباً 90.121 ارب روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران لکی سیمنٹ کو46.62ارب روپے،میپل لیف سیمنٹ 8.44ارب روپے،فوجی سیمنٹ لمیٹد16.18ارب روپے،ڈی جی خان سیمنٹ 11.42ارب روپے،چراٹ سیمنٹ کمپنی7.25ارب روپے،بیسٹ وے سیمنٹ 26.97ارب روپے،کوہاٹ سیمنٹ 10.69ارب روپے،پاورسیمنٹ 3.78ارب روپے اور پائینرسیمنٹ کمپنی کو6.59ارب روپے کابعدازٹیکس منافع حاصل ہوا۔







