ایگزیکٹو ممبر سرگودھاچمبر آف کا مرس ا ینڈانڈسٹریز محمد شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ چین پا کستا ن کا قابلِ اعتماد اور پکا دوست ہے۔ چین پا کستا ن کی دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند ہے اور یہ آپس قابلِ اعتماد دوست بھی ہیں
چین پا کستا ن کی دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند ہے ،محمد شفیق الرحمٰن

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ایگزیکٹو ممبر سرگودھاچمبر آف کا مرس ا ینڈانڈسٹریز محمد شفیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ چین پا کستا ن کا قابلِ اعتماد اور پکا دوست ہے۔ چین پا کستا ن کی دوستی ہمالیہ کی چوٹیوں سے بھی بلند ہے اور یہ آپس قابلِ اعتماد دوست بھی ہیں، چین کے ساتھ کاروباری اداروں کے معاہدے 22 ارب ڈا لر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید معاشی عملی پیش رفت خوش آئند ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری سے ر وزگار میں مز ید اضافہ اور پا کستانی معیشت مستحکم ہو گی۔ محمد شفیق الرحمٰن نے کہا کہ پور ی قوم اپنے قابلِ اعتماد اور قابلِ فخر دوست چین کے ساتھ بڑھتے ہو ئے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔







