یورپی یونین القدس کے حوالے سے عالمی قوانین کا احترام کرتی ہے،فیڈیریکا موگیرینی

برسلز۔ 11 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نمائندہ فیڈیریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین القدس کی حیثیت کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کا احترام کرتی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈیریکا موگرینی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین یروشلم تنازعہ کا حقیقی حل یروشلم کو …

برسلز۔ 11 دسمبر (اے پی پی) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نمائندہ فیڈیریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین القدس کی حیثیت کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کا احترام کرتی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈیریکا موگرینی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتین یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے مابین یروشلم تنازعہ کا حقیقی حل یروشلم کو دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ماننے پر مبنی ہے۔ موگرینی نے کہا کہ وہ جنوری میں فلسطینی صدر کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ انہوں نے امن مذاکرات میں اردن کے فرماں روا کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔

Leave a Reply