آلٹرن انرجی لمیٹڈ (اے ای ایل) کے خسارہ میں سال کےدوران 87.78 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے خسارہ میں دوران سال 87.78 فیصد کی نمایاں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):آلٹرن انرجی لمیٹڈ (اے ای ایل) کے خسارہ میں سال کےدوران 87.78 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادو شمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران آلٹرن انرجی لمیٹڈکا خسارہ 942 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 25۔2024کے لئے کمپنی کو 7.71 ارب روپے کے خسارہ کا سامنا تھا۔ اس طرح مالی سال25۔2024کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال26۔2025کے دوران آلٹرن انرجی لمیٹڈ کے خسارہ میں 6.768 ارب روپے یعنی 87.78 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








