ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.23فیصد،سالانہ بنیادوں پر8.62فیصدکااضافہ
ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.23فیصد،سالانہ بنیادوں پر8.62فیصدکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.23فیصداورسالانہ بنیادوں پر8.62فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 10ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی اور27کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس کے برعکس14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 7.73فیصد،ٹماٹر5.42فیصد،چکن 4.22فیصد،انڈے 0.68فیصد،لہسن 0.44فیصد،اورچینی کی قیمت میں 0.42فیصدکی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 6.18فیصد،ڈیزل5.49فیصد،ایل پی جی 4.32فیصد،دال ماش0.79فیصد،واشنگ سوپ0.49فیصد،آٹا0.47فیصد،دال مسور0.46فیصد،سرسوں کاتیل 0.36فیصد،کوکنگ آئل 0.23فیصد ،اری چاول 0.18فیصد،بناسپتی گھی 0.11فیصد اور دہی کی قیمت میں0.03فیصدکااضافہ ہوا۔
سب سے کم یعنی 17732روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر 0.30فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
17733روپے سے لیکر22888روپے،22889روپے سے لیکر29517روپے،29518روپے سے لیکر44175روپے اوراس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب (0.18فیصدکی کمی)،(0.06فیصدکمی)،0.07فیصد اور0.47فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17بڑے شہروں کی 50مارکیٹوں میں 51ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔








