روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آرڈی اے) کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اگست میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ259ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدستمبر 2020ء سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.906ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔ اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے ملک …

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس (آرڈی اے) کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق اگست میں سمندرپارمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ259ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جس کے بعدستمبر 2020ء سے لیکراب تک ان اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 13.906ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔

اعدادوشمارکے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے ملک میں مجموعی طورپر2.203ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے،اگست کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی سرمایہ کاری کاحجم 85ملین ڈالرریکارڈکیاگیا

،سمندر پاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 716ملین ڈالر،نیاپاکستان اسلامی سرٹیفکیٹس میں 1.332ارب ڈالراورروشن ایکویٹی انویسٹمنٹ میں 166ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید خبریں